
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو لاک ڈاؤن کریں گے، فی الحال ایسا نہیں کررہے ہیں، تفتان سے آنے والے کیسز کے سوا کورونا اب تک کنٹرول میں ہے۔
سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں وزیراعظم نے اپیل کی کہ قوم اور میڈیا افراتفری نہ پھیلائیں کیونکہ اس سے وہ نقصان پہنچ سکتا ہے جو کورونا وائرس بھی نہیں پہنچائے گا۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے معاملے پر کوئی خبر سنسر نہیں کی جارہی ہے، اس معاملے پر عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے، وائرس کے معاملے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں گے اور صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے۔