لاک ڈاون کی خلاف ورزی ایک ہی دن میں ایک سو ستاون مقدمات درج

469

سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شہریوں سے گھروں میں بیٹھے رہنے کی اپیل کے باوجود لاک ڈاؤن کے 18 ویں روز کراچی کی سڑکوں پر عوام مختلف حیلے بہانے بنا کر موجود ہیں ، پولیس نے ایک دن میں لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر 157 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرایا جائے لیکن کراچی میں لاک ڈاؤن کے اٹھارویں روز بھی صورتحال پہلے جیسی ہی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ