کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سونگنے اور چکھنے کی حس ختم ہو جاتی ہے

676

کورونا وائرس کے مریضوں کی علامات کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔

کسی بھی شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی عام علامات تو سب جانتے ہی ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہوسکتا ہے۔

برطانیہ میں کورونا کے کچھ مریضوں میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آنے سے کئی روز پہلے وہ سونگھنے یا چکھنےکی حس سے محروم ہوگئے تھے، لیکن فوری طور پر ان میں وائرس کی واضح علامات جیسا کہ تیز بخار اور کھانسی ہے، ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا سے کتنے فیصد مریضوں کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے یا یہ کب تک بحال ہوتی ہے، اس متعلق ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ