
قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ہے۔ اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب نے ایسا کوئی حکم نہیں جاری کیا جس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوسکے، تمام پرانے مقدمات میں معمول کی انکوائری جاری ہے اور پرانے مقدمات کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جا سکتا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے تعلق نہیں، نیب اور نیب افسران کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔