کیاشاہ محمودقریشی اپنی سیاسی حسرتوں کا جمعہ بازار لگائے بیٹھے ہیں؟

446

رانا ثناء اللّٰہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وفاق کی علامت ادارے میں کھڑے ہوکر اکائیوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔  وفاق اپنے رویے، بیانات اور تقاریر سے اکائیوں میں تقسیم پیدا کر رہا ہے۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ‎وفاق کو اکائیوں سے ماں جیسا سلوک کرنا تھا، موجودہ ٹولہ رحم، وفا، اتحاد، یک جہتی جیسی صفات سے ہی محروم ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف قومی اتحاد پیدا کرنے، صوبوں کی مدد کے بجائے وفاقی حکومت صرف دشنام طرازی کررہی ہے، اور ‎کورونا کے بجائے وفاق صوبوں سے لڑ رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ‎شاہ محمود قریشی اپنی سیاسی حسرتوں کا جمعہ بازار لگانے کے بجائے نالائق حکومت کی کارکردگی بتاتے۔ 

انہوں نے کہا کہ ‎ قریشی صاحب وفاق پر جعلی دانشوری جھاڑنے کے بجائے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں۔

‎رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ کورونا کے مسئلے پر وزیر خارجہ کی کارکردگی تقریر، تصویر اور ذاتی تشہیر تک محدود ہے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ