میر کارواں کے لئے لگایا احتجاجی کیمپ پر پستول کی گولیاں

436

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے دھرنا دینے والوں کی جانب گولیاں پھینکے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے گولیاں پھینکنے اور نا زیبا زبان استعمال کرنے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

پی ایف یو جے نے حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے باہر نامعلوم افراد پستول کی گولیاں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ