پاک فوج کی شہادتیں سات شہدا بلوچستان میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے

541

بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 7 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ رات مچھ کے علاقے پیرغائب میں پٹرولنگ پر مامور گاڑی بیس کیمپ واپس جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، واقعے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے

شہدا میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، مولا بخش، نور محمد، گاڑی کا سویلین ڈرائیورعبدالجبار شامل ہیں۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا۔

دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ