فیصل سبزواری دو بچوں اور بیوی سمیت کورونامیں مبتلا

872

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ایک بیان میں فیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ اور 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔

واضح رہے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 6 سو سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو چین میں اب تک ریکارڈ کیے گئے انفیکشنز سے بھی زیادہ ہے۔

چین جہاں سے اس وائرس کا آغاز ہوا وہاں اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرین 84 ہزار ایک سو سے زائد ہیں۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ