
وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، ون آن ون ملاقات میں شریک نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اکھٹے گئے تھے جس میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف، میں اور خواجہ آصف شامل تھے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پارلیمانی رہ نماؤں کی ایک ہی ملاقات کا مجھے پتہ ہے، پارلیمانی رہ نماؤں کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات میں، میں بھی شریک تھا۔