
شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں جیل جاؤں جبکہ یہ لوگ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی معیشت کے ساتھ بھی بلدیہ فیکٹری جیسا حادثہ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دو سال سے زیادہ عرصہ گذر گیا ہے، حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے 22 کروڑ عوام مایوس ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے عوام کو سہانے خواب دکھائے لیکن حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے قوم کے لیے کیا کیا؟ وہ دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...