
(لارڑڈ،لندن)
لارڈر میں ہونے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انڈیا کو نو رنز سے شکست دی۔ لارڈر میں ہونے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو 229 کا ٹارکٹ دیا۔ انڈین بولر جولان گوسوامی نے بہترین
بولنگ کا مظاہرە کرتے ہوئے 30 رنز دے کر تین وکٹس حاصل کیں جبکہ تین میڈن اوور دیے۔
جواب میں انڈین ٹیم 219 رنز ہی بناسکی۔ ایک وقت میں انڈیا تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز پر تها جس سے انگلینڈ کی ہار نظر آرہی تهی مگر تجربە کار بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد باقی بلے باز انگلینڈ کی فاسٹ بولر آینا شربسول کی تاب نە لا سکیں اور یکے بعد دیگرے وکٹس گرنا شروع ہو گئیں۔ انڈیا کی اٹهائیس رنز پر سات وکٹیں آگے پیچے گری جو اس کی شکست کا سبب بنی۔
چوبیس جولائی دو ہزار سترہ کا یہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دنیا ئے کرکٹ کو یاد رہے گا۔