شہزادی ڈیانا کی نجی ویڈیوز نشر نہ کرنے کا مطالبہ

751

‘ڈیانا: ان ہر اون ورڈز’ کے عنوان سے ایک ڈاکومنٹری شہزادی ڈیانا کی موت کی 20ویں برسی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔

یہ ویڈیو ٹیپس شہزادی ڈیانا کے سپیچ کوچ نے ریکارڈ کی تھیں اور آج سے پہلے برطانیہ میں کبھی بھی نہیں

دیکھی گئیں۔

چینل 4 کا کہنا ہے کہ انھوں نے ‘ایک منفرد نکتہ نظر پیش کیا ہے’ جبکہ ڈیانا کی قریبی دوست روزا مونکٹن کا کہنا ہے کہ وہ شہزادی کے نجی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔

روزا مونکٹن چینل 4 کو لکھ بھی رہی ہیں کہ وہ یہ ٹیپس نشر نہ کریں۔

انھوں نے اخبار دی گارجیئن کو بتایا: ‘یہ عوام سے متعلق نہیں ہے۔ یہ ان کی نجی زندگی اور خاندان کی نجی زندگی کے ساتھ دھوکہ ہے۔’

مزید خبریں

آپ کی راۓ