ترین گروپ نےبجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

717

ترین گروپ نےبجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ان کے ہم خیال گروپ میں شامل ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور وزرانے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ، زوار وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا اور سردار خرم لغاری شریک ہوئے۔

ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی، جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرامد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا۔

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن اور ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گا، جہانگیر ترین اور ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ ہم تحریک انصاف میں ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ