
ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیرترین کی شوگرملزکے آڈٹ کے خلاف دائرکی گئی درخواست مسترد کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جہانگیر ترین کی جانب سے جے ڈی ڈبلیو شوگرملزکے آڈٹ کے خلاف دائرکی گئی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے 21 مئی شوگرملزکو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا جبکہ ایف بی آرکو5 سال کے بعد آڈٹ کااختیارنہیں۔درخواست میں ایف بی آرسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...