اب سخت کاروائی کا وقت آ گیا ہے

109

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں 9 مئی واقعات کی سخت ترین مذمت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عساکرِ پاکستان نے کہا کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ رکھیں گے۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ