نو مئی کے ماسٹر مائینڈ عمران خان نیازی

134

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ انفارمیشن کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ سارا کچھ چیئرمین تحریک انصاف کی اپنی آواز میں موجود ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں کہ عدالت کو بھی شاید درخواست کرنی پڑے کہ اس گفتگو اور ثبوت کو ان کیمرہ ریکارڈ کیا جائے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کس نے کیا تھا؟ اس شخص نے اب زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، کس نے 2014 میں ریاست کے خلاف نافرمانی کی تحریک کی بات کی تھی، چند لوگوں کو زمان پارک میں تربیت دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ شخص کہتا تھا کہ اس کا گرفتار ہونا ریڈ لائن ہے، یہ شخص کہتا تھا اس کو گرفتار کیا گیا تو ریاست کو تہس نہس کر دے گا، یہ کہتے ہیں ان کے ساتھ سیاسی ورکر کے طور پر برتاؤ کیا جائے ایسا نہیں ہوگا۔

ان لوگوں نے لائن کراس کر دی، اب یہ سیاسی اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، ان لوگوں کے تانے بانے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملتے ہیں، انکوائری کو مکمل کرنے میں وقت لگے گا، جس کے خلاف جو شواہد ملیں گے کارروائی ہوگی، بغیر ثبوت لوگوں کو نہیں پکڑا جائے گا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ