میاں نواز شریف بیٹی کیساتھ حج کرنے جائیں گے

141

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے۔

نواز شریف دبئی اپنی فیملی کے ساتھ پہنچیں گے اور وہاں 3 سے 4 دن قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اس کے بعد حج کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور  پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی کل لاہور سے روانہ ہوں گی، وہ اپنے والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔

آج ہی میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کے فیملی سمیت 2 ہفتوں کےلیے جلد دبئی جانے کی کی تصدیق کی تھی۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ