پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے پانامہ سازش کو بے نقاب کر دیا

111

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق شخص کو چار سال تک پاکستان پر مسلط کر کے ملک تباہ کیا گیا، تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے پانامہ سازش کو بے نقاب کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے،ان کو پاکستانی عوام نے ووٹ دے کر تیسری مرتبہ وزیرِ اعظم بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، نالائق شخص چار سال تک پاکستان پر مسلط رہا، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ یہ کہانی صرف 4 سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013 میں ہو چکی تھی، 2013 میں ملک میں مہنگائی، دہشت گردی، بیروزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا، کچھ سازشی عناصر نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج سی پیک کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، یہ ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتے تھے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ