ملتان سلطان کے مال عالمگیر ترین کی موت اور علی ترین

107

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چچا عالمگیر ترین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ روز عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے چچا عالمگیر ترین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

علی ترین نے  کہا کہ ’عالمگیر چچا اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کے قائل تھے، وہ بہت پرکشش طبیعت کے مالک اور ایک آزاد روح تھے، کرکٹ، بزنس یا چاہے پھر زندگی ہی کیوں نہ ہو وہ ہر میدان میں چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کیا کرتے تھے۔‘

’جو لوگ ان کو قریب سے جانتے تھے ان کیلئے عالمگیر ترین کا اچانک انتقال کرجانا ایک ناقابلِ برداشت غم ہے، اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے۔‘

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔

63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ