شہزاد اکبر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خلاف کارروائی کا حکم

193

عدالت نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور جھوٹا کیس بنانے پر ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے سلیمان شہباز اور سید طاہر نقوی کے خلاف جھوٹا کیس بنانے والے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

عدالتی حکم میں تفتیشی افسر سید علی مردان، ڈپٹی ڈائریکٹر عمید ارشد بٹ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں ڈپٹی ڈائریکٹر احسن علی ہانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء منزہ شاہین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ ایسی کارروائی سے افسران جھوٹے کیسز بنانے سے باز رہیں گے اور سبق سیکھیں گے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اس وقت کا ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی جان بوجھ کر آج عدالت پیش نہیں ہوئے، وقت آ گیا کہ اس معاملے کا حصہ بننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام نے اپنے ادارے کے وقار کو کم کیا اور ساکھ کو متاثر کیا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ