بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا

248

بھارت نے دریائے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے جس کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 95 ہزار 27 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس ضمن میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں اسٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، تمام متعلقہ محکمے تازہ ترین صورتِ حال سے اتھارٹیز کو آگاہ رکھیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم کو ہائی الرٹ رکھا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے، میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی کو وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جانوروں کے لیے مناسب جگہ اور خوراک کا بندوبست بھی کیا جائے۔ 

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ