دلیپ کمار مرحوم کی بیوہ کی ایک اور کہانی

171

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور لیجنڈری ہیرو دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم) کی بیوہ سائرہ بانو فلم انڈسٹری کے حوالے سے ہر قسم کی کہانیاں اپنے ابتدائی دور سے سناتی رہی ہیں۔

ایسی ہی ماضی کی ایک کہانی انہوں نے اتوار کو پرستاروں کو سنائی۔ جس میں وہ اور انکے عہد ساز شوہر دلیپ کمار مرکز نگاہ ہیں، اور یہ 1974 فلم ساگینا کی شوٹنگ کے دور کی تھی۔

78 سالہ سائرہ بانو نے اس حوالے سے چند بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ ایک طویل کیپشن میں انہوں نے فلم کے تناظر میں تمام تفصیلات اور اپنے پسندیدہ سین کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

اپنے دور کی معروف اور حسین اداکارہ نے اس میں بالخصوص اپنے مرحوم شوہر کا تذکرہ کیا ہے۔

اپنی اس خوبصورت پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انکے شوہر کی دلکش اور شاندار پرفارمنس پر مبنی فلموں میں سے ایک تھی جبکہ یہ میری بھی پسندیدہ فلموں میں سے ایک تھی۔

انکے مطابق یہ مزدور تحریک کی سچی کہانی پر مبنی تھی، جس میں دلیپ  کمار کا ساگینا نامی ایک محنتی، کھرے اور ایماندار مزدور کا کردار تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ