
سی جے سی ایس سی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرأت و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور نے 27 جولائی 1948 کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...