عمران خان گرفتار

94

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس ملزم کو لے کر زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

ذرائع نے چیرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد لے جانے سے پہلے کوٹ لکھپت منتقل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے مختلف ناکوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے شہر میں سرگرم پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، ممکنہ احتجاج کی صورت میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔

مزید خبریں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کیف نے راتوں رات نووگوروڈ کے علاقے میں صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا۔ لاور...

ماسکو اس وقت ڈونیٹسک کے تقریباً 75 فیصد اور ہمسایہ لوہانسک کے لگ بھگ 99 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ یہ دونوں خطے مجموعی طور پر ڈونباس کہلاتے ہیں۔...

اسلام آباد: سابق چیف آف انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) فیض حمید کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ سابق انٹیلی جنس سربراہ کو فوجی عدالت کی جانب سے سنا...

یوٹیوبر رجب بٹ توہینِ مذہب کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے سلسلے میں اپنے وکلا کے ساتھ سٹی کورٹ آئے۔ عدالت پہنچنے پر وہاں موجود کچھ وکلا ا...

آپ کی راۓ