ہمارے دئیے گئے پانچ نام کہاں گئے؟

98

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے 5 نام وزیرِاعظم کو دیے ہیں، نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو 5 نام ہم نے دیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ رانا ثناء نے جو دو نام دیے وہ کمیٹی کے فیصلے میں شامل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ  رانا ثناء مجھ سے بہتر جانتے ہیں، اِنہیں زیادہ پتہ ہوگا کون آرہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کچن کیبنٹ کے ممبر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ الیکشن نومبرتک ہوجائیں، حلقہ بندیوں میں 3 چار ماہ تو لگیں گے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے ذوالفقار بھٹو کو قتل کیا، نواز شریف کو سزا دی، آج ملک میں جو ہو رہا ہے 80 فیصد ذمہ دار عدالتیں ہیں۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے پر بہت افسوس ہوا ہے، ہمارے ریلوے ٹریک بہت پرانے ہیں، رانی پور سے جنگ شاہی تک ٹریک کی مرمت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ