پاک فوج،سیکیورٹی ادارے اورعوام ایک ہیں: آرمی چیف

93

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ تاریخی گرینڈ جرگہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج، سیکیورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کے عوام ایک ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد کلمہ پر بننے والی دوسری ریاست ہے، اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے، جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے ان کو جواب دینا پڑے گا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر مذکرات ہوئے تو وہ صرف پاکستان اور عبوری حکومت کے مابین ہوں گے، کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہوگا۔

آرمی چیف نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم اللّٰہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہوگی، پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں81 ارب روپے کے ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، ان اضلاع میں پولیس کے 43 منصوبوں کو 7 ارب روپے سے مکمل کیا جائے گا، زیر تعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام تر مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں اضافہ دہشتگردوں کی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی بےسود کوشش ہے، دہشتگردوں کے پاس ریاست کی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے خلاف دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار، پولیس اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اس کی بے پناہ قربانیاں ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

 

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ