دوسروں کو چور چور کہنے والا آج خود جیل میں: شہباز شریف

68

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں تباہی پھیلائی، چور ڈاکو کا نعرہ لگایا، آج وہ شخص جیل میں ہے، یہ مکافات عمل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کاموں سے فرصت نہیں تھی، کام کرنے والے لوگ بھی پکڑے جانے سے ڈرتے ہیں۔ بگاڑ تب درست ہوگا جب قوم کو اکٹھا کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے، قوم میں اتنا زہر گھول دیا گیا ہے کہ اسے ٹھیک کرنا آسان نہیں ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ریاست اگر نہ بچتی تو ادویات کےلیے میڈیکل اسٹورز اور فیول کےلیے پیٹرول پمپ پر لائنیں لگیں ہوتیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، آئی ایم ایف نے سبسڈی دینے سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ