پہلے آئین تو پڑھ لیں،وزیراعظم کا صدر کو مشورہ

102

وزیراعظم شہباز شریف نے استفسار کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کس بات کی جلدی ہے؟ جو خط لکھ دیا ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہوجائے گا، پوچھتا ہوں صدر کو کس بات کی جلدی ہے، جو خط لکھ دیا

انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے قبل صدر مملکت کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا، میرے بطور وزیراعظم پورے 8 دن ہیں، صدر آئین پڑھیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیر اعظم ہوں، 3 دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی 3 دن میں فیصلہ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اتحادیوں کو آج بلایا ہے، اُن سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کروں گا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ