شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

118

انوارا لحق کی بطور نگراں وزیراعظم کی تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اپنا ذاتی سامان لے گئے۔

شہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کل وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

اس سے قبل صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔

اس حوالے سے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگراں وزیراعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔ 

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ