ترکیہ میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریب

79

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریب سفارتخانہ پاکستان میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانہ سنا گیا، بعدازاں سفیر پاکستان نے کیک کاٹا۔

اس سے قبل ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست ہمارے آباؤاجداد کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ