سعودی عرب میں پاکستانی پرچم کشائی

131

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی ترانے کی دھن پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم اپنے آباو اجداد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں آزاد ملک دیا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اس لیے پوری قوم کو یکجا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی اور دیرینہ مراسم ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم سعودی قیادت کے مشکور ہیں۔

تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان نے اہلیہ کے ساتھ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ