پیٹرول کی قیمت پر ساڑھے 17 روپے لیٹر کا جھٹکا

110

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عوام کو پیٹرول کی قیمت پر ساڑھے 17 روپے لیٹر کا جھٹکا لگ گیا۔

ماہ اگست کے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

مزید خبریں

لکی مروت میں دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس کو نشانہ بنا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی...

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ آف ڈا...

آپ کی راۓ