میاں نواز شریف کی وطن واپسی

106

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے جیو نیوز کو تصدیق کی گئی ہےکہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے جبکہ شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ جبکہ رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، جاوید لطیف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

نواز شریف4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

آپ کی راۓ