دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال

264

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں گنڈا سنگھ کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، عارف والا اور وہاڑی میں لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر رہی ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔

علاوہ ازیں سیلاب کے دوران شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ سیلاب سے اب تک درجنوں دیہات متاثر اور متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے 

مزید خبریں

بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ