کیا واقعی بلوچستان میں روٹی چالیس روپے کی؟

203

آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایسوسی ایشن رہنما نعیم خلجی نے کہا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹ نہیں بڑھانا چاہتے تو 150 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

نعیم خلجی نے یہ بھی کہا کہ تندور ایسوسی ایشن 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنا چاہتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ تندوروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔

مزید خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے فضائی سربراہان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، آئی ایس پی آر۔ پاک فوج کے شعبۂ ...

شہرۂ آفاق غزل گائیک استاد مہدی حسن کے بیٹے سجاد مہدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دل میں شدید تکلیف کے باعث سجاد مہ...

آپ کی راۓ