یوم دفاع: صدر و وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

137

یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کیخلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کو انتہا پسندی، دہشتگردی اور بیرونی جارحیت جیسے سیکیورٹی چیلینجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور ترقی کیخلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے ہر طرح کے سیکیورٹی اور معاشی چیلنج سے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا چیلینج ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ