بہاولپور میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش کے فوری بعد والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، نجی ہسپتال میں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے 5 میں سے 3 نومولود بچے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش پر خوشی منانے والے خاندان پر کچھ ہی دیر میں قیامت گر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، تاہم صرف 2 ہی بچوں کی جان بچائی جا سکی۔