
سرینگر مقبوضہ کشمیر سے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے اور بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر تمام دس اضلاع اور جموں کے بعض مسلم اکثریتی علاقوں میں منگل کو ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسند رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مشترکہ طور پر کی تھی
انڈیا کے یوم آزادی پر نریندر مودی کے کشمیر کے حوالے سے بیان کے ردعمل میں علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور انصاف پر مبنی سوچ ہی مذاکرات کے لیے ماحول سازی کرسکتی ہے۔
نئی دلی کے لال قلعے سے انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کسی کو نفرتیں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جموں کشمیر کے حالات گولی سے ٹھیک ہوں گے نہ گالی سے، بلکہ یہ مسئلہ محبت اور باہمی مفاہمت سے حل ہوگا۔