اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال کی غزہ سے لائيو کوریج کے دوران دھماکے کی آواز سن کر خاتون رپورٹر گھبرا گئیں۔
الجزیرہ کی خاتون رپورٹر یُمنی سید جب صورتحال بتا رہی تھیں، اسی دوران ان کے عقب میں ایک بڑا دھماکا ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔
دھماکے کی آواز سے رپورٹر یمنی سید گھبرا گئيں۔ حواس بحال ہونے پر انہوں نے بتایا کہ یہ غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی بلڈنگ پر کیا گیا اسرائیلی حملہ ہے۔
واقعے کی صورتحال بتانے کے دوران رپورٹر کی آواز مسلسل بھرائی رہی۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 200 اسرائیلی ہلاک اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔