اب سری لنکا کو پاکستان کی مدد کرنی چاہئے: نجم سیٹھی

666

کراچی سے نمائندہ جیو قائد

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کا دورۂ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی کامیابی کی بنیاد پر سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی ایک یا دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے گذشتہ دنوں ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔

نجم سیٹھی نے منگل کو بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم آئندہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچ رہی ہے جو ورلڈ الیون کے دورۂ پاکستان کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں پنجاب کی پولیس کے ساتھ کام کرے گی۔ یہ سکیورٹی ٹیم ورلڈ الیون کے دورے تک پاکستان میں ہی رہے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ