
العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ نواز شریف کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں آج مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، تاہم ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی مری میں کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...