اگلے وزیراعظم میاں نواز شریف ہونگے: حنیف عباسی

130

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا لاہور جیسا استقبال ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک واپسی پر عوام کو اپنا پیغام دیا ہے، ثابت ہو گیا وہ ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا دینی چاہیے، بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دینا چاہیے، 9 مئی میں ملوث افراد نے پاکستان کو جلانے کی کوشش کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ الیکشن پر بات کرنا ہر سیاسی لیڈر کا حق ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ