پاکستان نے بھارتی ڈرون کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

136

بھارتی فورسز نے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی۔ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کواڈکوپٹر ڈرون کی دراندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔

بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی دراندازی کی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔

پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ