نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم

63

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن اُسی دن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف صرف پارٹی کو الیکشن لڑوانے نہیں، بلکہ خود الیکشن لڑنے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے واپس آئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کو بھی بات کرنے کی دعوت دی ہے، نواز شریف کی تقریر کے تناظر میں ہم سب کو رائٹ سائیڈ پر ہونا چاہیے، اگر سب ملک کے رائٹ سائیڈ پر ہوں تو ساری چیزیں طے ہو سکتی ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ