ٹیم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل رہی

72

جنوبی افریقہ کے خلاف شکست پر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ آج ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی، یہاں 300 رنز ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ رنز نہ کر پائی، ہم نے آج ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی۔

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کوشش سب کر رہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی، ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے، آج جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے 

مزید خبریں

آپ کی راۓ