حماس کے دفتر کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے مزید کہا کہ عرب اسرائیل کشیدگی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اسرائیلی ہلاک اور قیدی بنے۔ روس اور چین سمیت کئی ہمدرد ممالک نے فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے صف بندی کی ہے۔
حماس رہنما نے مزید کہا کہ جنگ بندی کیلئے دوست اور برادر عرب ممالک سے امیدیں باندھی ہوئی ہے۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے فوری جنگ بندی سمیت متعدد شرائط رکھی ہیں۔