جھوٹی خبروں کیخلاف پیمرا سے رجوع کا فیصلہ

103

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیں۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق انتخابات میں تاخیر کی خبریں بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، جن کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کےلیے فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بھی بالکل جھوٹ ہے۔

ای سی پی ترجمان کے مطابق ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوالی ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ