عمران خان کی آمد تک چئیرمین کی ذمہ داری نبھاؤں گا، بیرسٹر گوہر

104

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی ظفر، روف حسن اور بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جدوجہد وہی ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی انہیں کا نظریہ اول آخر ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھین لے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، جو چیئرمین پی ٹی آئی بنے گا وہ عارضی طور پر ہوگا، کسی قد آور سیاسی شخصیت کو چیئرمین بناتے تو مائنس ون کی بات ہوتی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کےلیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ