
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست بھی چھوڑ دی۔
شوکت ترین نے جیو نیوز سے گفتگو میں پارٹی اور سینیٹ نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔
شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔
شوکت ترین 2008 سے 2010 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں بھی وزیر خزانہ رہے ہیں۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...