چئیرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے نوٹس پر عدم اعتماد

50

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے عمیر نیازی کو سپریم کورٹ کے نوٹس کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ فقط الیکشن کا ہونا مقصد نہیں، اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواستوں کو بھی سنا جائے، توہینِ عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کے لیے عدالت نہیں جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ